ابنا: شام کی وزارت خارجہ کے ترجمان جہاد مقدسی نے سعودی عرب اور قطر کی طرف سے شام میں مسلح دہشت گردوں کوآشکارا ہتھیار فراہم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود اور آل ثانی شامی عوام کےقتل عام اور خون بہانےکے ذمہ دار ہیں۔
شامی ترجمان نے کہا کہ قطر اور سعودی عرب کی طرف سے شام میں مسلحج دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی آشکارا فراہمی سے واضح ہوتا ہے کہ سعودی عرب اور قطر شامی عوام کے سب سے بڑے دشمن ہیں اور شامی عوام کا خون بہانے کے یہ دونوں ممالک ذمہ دار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ، قطر اور امریکہ و اسرائيل ملکر شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں اور شام میں جاری اصلاحات کے مخالف اور شامی عوام کے دشمن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر امریکہ کے ساتھ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازش کررہے ہیں۔
.......
/169