27 فروری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ عربی اورافریقائی امور کے ڈائریکٹرنے کامیاب ریفرنڈم کرانے پر شام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ابنا: انھوں نے کہا کہ دشمنوں کی وسیع تبلیغات اورپروپیگنڈے کے باوجود شام کے عوام نے ریفرنڈم میں بھر پور شرکت کرکے امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک کو مایوس کیا ہے انھوں نے کہا کہ شام کے صدر بشار اسد ملک میں اصلاحات لانے کے عمل میں سنجیدہ ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ کے اتحادی عرب ممالک میں کہیں بھی جمہوریت کا نام و نشان نہیں ہے اور امریکہ جمہوریت کا دنیا میں سب سے بڑا دشمن ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام کی حکومت اورعوام متحدہ ہوکر دشمنوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنا دیں گے۔........ /169