ابنا: ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گردوں کی دھمکیوں کے باوجود شام کےعوام نے وسیع پ پیمانے پر ریفرنڈم میں شرکت کرکے واضح کردیا ہےکہ وہ امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کے شام کے بارے میں شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے آمادہ ہیں شامی عوام نے آج ریفرنڈم میں وسیع پیمانے پر شرکت کرکے امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔
شام کے وزير داخلہ محمد الشعار نے کہا ہے کہ ریفرنڈم میں 14 ملین 589 ہزار 954 افراد کی مجموعی تعداد میں سے 8 ملین 376 ہزار اور 447 افراد نے شرکت کی یعنی مجموعی طور پر 4/57 فیصد عوام نے شرکت کی انھوں نے کہا کہ ریفنڈم میں شرکت کرنے والوں میں سے 4/89 فیصد نے نئے قانون کے حق میں رائے دی ہے شام کے وزیر داخلہ نے کہا ک شامی عوام نے ریفرنڈم کا وسیع پیمانے پر استقبال کیا ہے جبکہ شام کے خلاف وسیع پیمانے پر مغربی اور عربی میڈيا کی جنگ جاری ہے انھوں نے کہا کہ شامی حکومت نے عوام کے سہارے ایک اہم مرحلے سے کامیابی کے ساتھ عبور کرلیا ہےاور اب اغیار اور بیرونی ممالک سے وابستہ دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائےگا۔
.......
/169