26 فروری 2012 - 20:30

لبنان کے نامور سنی عالم دین شیخ ماہر حمود نے سعودی بادشاہ کے حالیہ موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی بادشاہ کو شام کے خلاف مسلح گروپوں کو شام کے خلاف اکسانے کی بجائے مسلح افراد کو حکومت شام کے ساتھ مذاکرات کی دعوت دینی چاہئے تھی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جنوب لبنان کے شہر "صیدا" کے سنی عالم دین اور مسجد قدس کے امام جماعت شيخ ماہر حمود نے کہا: حال ہی میں روس اور چین نے شام نے ویٹو کا حق استعمال کرکے شام کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کو منظور نہ ہونے دیا تو سعودی بادشاہ نے بہت شور مچایا اور روس اور چین کے اس اقدام کی مذمت کی جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میں اسرائیل کے خلاف منظور ہونے والی درجنوں قرار دادیں امریکہ نے ویٹو کا حق استعمال کرکے منظور نہیں ہونے دی ہیں لیکن کسی بھی سعودی بادشاہ نے اس امریکی اقدام پر کوئی تنقید نہیں کی ہے اور یہ بہت افسوس کی بات ہے۔

.......

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے: 

شام: آل سعود کے ہاتھ شامیوں کے خون میں ڈوبےہوئے ہیں؛ شام کے خلاف آل سعود کی سازش