ابنا: آل خلیفہ کے کارندوں نے معامیر علاقے میں گھروں پر آنسو گيس کے گولوں اور زہریلی گيس کے گرینیڈوں سےحملے کئے جس میں دسیوں افراد زخمی ہوگئے۔ اس رپورٹ کے مطابق عکر نامی دیہی علاقے میں بھی بحرینی کارندوں نے مظاہرین پر حملے کئے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ بحرین پر قابض سعودی فوجیوں نے دیر دیہی علاقے پر حملے کئے جن کے نتیجے میں دسیوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔
مظاہرین نے آل خلیفہ کی آمر حکومت کےخلاف اور سیاسی قیدیوں کی رہائي کے حق میں نعرے لگائے۔
ادھر بحرین کے ایک مذہبی رہنما حجت الاسلام بحرینی نے کہا ہے شیعہ مسلمانوں کے جذبہ شہادت اور عزت نفس نے آل خلیفہ کو لرزہ براندام کردیا ہے۔
حجت الاسلام بحرینی نے کہا کہ آل خلیفہ کی ظالم حکومت شیعہ مسلمانوں کے جذبہ شہادت سے بخوبی واقف ہے اور یہ سمجھتی ہےکہ شیعہ کبھی بھی ظلم برداشت نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ سے ہماری جنگ امام خمینی رح اور رہبرانقلاب اسلامی کے فرامین پر عمل کرنے کے سلسلے میں ہے۔
یاد رہے ملت بحرین آل خلیفہ کی قرون وسطی کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ بحرین میں اکثریت شیعہ مسلمانوں کی ہے لیکن انہیں بنیادی حقوق سے محروم کردیا گيا ہے۔
...............
/169