26 فروری 2012 - 20:30

قطر کے امریکہ نواز امیر نشین نے شام میں عدم استحکام پیدا کرنے اور امریکہ و اسرائیل کی ہمنوائی کرتے ہوئے شام میں سرگرم القاعدہ کے دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے اس سے قبل سعودی عرب بھی ایسا ہی مطالبہ کرچکا ہے۔

ابنا: قطر کے وزیر اعظم شیخ حمد بن جاسم آل ثانی نے کہا ہے کہ شا م میں سرگرم مسلح افراد کو مختلف قسم کے ہتھیاروں کی فراہمی ضروری ہے اس سے قبل تیونس میں شام کے خلاف ہونے والے اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ نے بھی شام میں سرگرم القاعدہ دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا واضح رہے کہ قطر اور سعودی عرب اسرائيل اور امریکہ کا ساتھ دیتے ہوئے شام کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور لیبیا کے معدوم صدر قذافی کے خلاف کھیلے جانے والے کارڈ کو استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ شام میں سعودی عرب اور قطر کا یہ کارڈ بری طرح فعل ہوچکا ہے۔........

/169