26 فروری 2012 - 20:30

مصر میں سولہ امریکیوں سمیت 43 افراد کے خلاف عدالتی کارروائی شروع ہوچکی ہے جن پر مصر میں گڑ بڑی پھیلانے کے لئے امریکہ اورسعودی عرب سے امداد لینے کا الزام ہے ۔

ابنا: مصر میں سولہ امریکیوں سمیت 43 افراد کے خلاف عدالتی کارروائی شروع ہوچکی ہے جن پر مصر میں گڑ بڑی پھیلانے کے لئے امریکہ اورسعودی عرب سے غیر قانونی امداد لینے کا الزام ہے۔

ان گرفتاریوں کے باعث مصر اور امریکہ میں تعلقات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں جبکہ مصر کو یہ دھمکی بھی مل چکی ہے کہ اس کی مالی امداد بند کی جاسکتی ہے۔

امریکہ نے مصر پر دھونس قائم کرنے کے لئے پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

امریکہ سعودی عرب کے ساتھ ملکر عرب ممالک میں جاری اسلامی بیداری کو منحرف  کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔........ /169