25 فروری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور افغانستان کے درمیان اسٹراٹیجک معاہدہ علاقہ میں امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

ابنا: ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق امریکہ نے ایک بار پھرانسانی ، اخلاقی اور بین الاقوامی قوانین کو پامال اور افغانستان میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرتے ہوئے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے احساسات و جذبات کو مجروح کیا ہےایرانی وزارت خارجہ نے امریکی فوجیوں کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے خطاکار امریکی فوجیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خآرجہ کے بیان میں آیا ہے کہ افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کی مداخلت افغانی قوم کے لئے مشکلات اور مصائب کا باعث بنی ہوئی ہے اور امید ہے کہ افغانی عوام اپنے قومی استقلال کو حاصل کرتے ہوئے اپنی مشکلات پر قابو پالیں گے۔........ /169