25 فروری 2012 - 20:30

بحرین کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کے مخالفین نے آل خلیفہ کے ساتھ گفتگو کو بیہودہ قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ آل خلیفہ کی منحوس حکومت کے خلاف بحریری عوام کی جد وجہد کا سلسلہ جاری رہےگا اور شمشیر پر خون کی فتح یقینی ہے۔

ابنا: بحرینی عوام کا کہنا ہے کہ بحرین میں جمہوریت ، استقلال و آزادی کے حصول تک جد وجہد اور تلاش و کوشش جاری رہےگی۔بحرینی عوام کے مطابق پرامن مظاہرے بحرینی عوام کے مسلّم حقوق میں شامل ہیں ، ادھربحرین کے ممتاز عالم دین  آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نےکہا ہے کہ بحرینی حکومت کے اداروں میں سیاسی اور مالی فساد معاشرے میں جاری بے چینی کا سب سے بڑاعامل ہے اور بحرینی حکومت کو استعفی دیکر اقتدار عوام کے حوالے کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ اقتدار بچانے کے لئے عوام کا قتل عام بالکل جائز نہیں ہے اور حکومت کو عوامی مظاہروں کو کچلنے کے بجائے اقتدار عوام کے حوالے کردینا چاہیے انھوں نے کہا کہ عوام کی مرضی کے بغیر ان پر حکومت کرنا جائز نہیں ہے عوام جمہوریت کا مطالبہ کررہے ہیں بحرین کے بحران کا حل جمہوریت اور بحرین کی آزادی میں ہے۔ واضح رہے کہ بحرین کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت اپنے امریکی اور سعودی  آقاؤں کے ذریعہ بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو شدت کے ساتھ کچل رہی ہے۔........ /169