ابنا: عرب لیگ کے سابق سکریٹری جنرل اور مصر میں صدارتی انتخاب کے امیدوار عمرو موسی نے تہران کے ساتھ گفتگو پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو دشمن کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔
اس نے کہا کہ ایران اور عرب ممالک کے درمیان اختلافات زیادہ ہیں اور ان اختلافات کو دور کرنے کے لئے تعمیری مذاکرات کی ضرورت ہے اور ایران کو ایک دشمن کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے عمرو موسی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ روابط امریکی تقلید پر مبنی نہیں ہونے چاہییں اس نے کہا کہ ہمیں تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ روابط کی ضرورت ہے۔...... /169