23 فروری 2012 - 20:30

پاکستان کےصوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں آج صبح سویرے نامعلوم افراد نے اندرون شہر تھانہ کوتوالی سی ڈویژن پر خود کش حملہ کیا جس میں ایک انسپیکٹر سمیت تین اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں جبکہ تین خود کش حملہ آوربھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: پشاور شہر کے پولیس افسر امتیاز الطاف نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ اس حملے میں ایک ایس ایچ او منور جان سمیت تین اہلکار ہلاک اور چھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زحمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔پشاور شہر میں دو دنوں میں یہ دوسرا حملہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز کوہاٹ روڈ پر مسافر گاڑیوں کے اڈے پر دھماکے سے تیرہ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی عدالتوں کی طرف سے دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی عراوج پر اور دہشت گردوں کے پیچھے کام کرنے والے بڑے افراد کو عدالتوں کی طرف سے تحفظ حاصل ہے۔

پاکستان میں جاری دہشت گردی کے پیچھے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ہاتھ بھی ہے اور امریکہ مجموعی طور پر طالبان ےک ذریعہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش میں ہے۔
....... 
/169