ابنا: پاکستان کے وزیر اعظم نے آج اسلام آباد میں امریکی اراکین کانگریس کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ کے جاری ڈرون حملوں پر تنقید کرتے ہوئے ان حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا۔ پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ان کے ملک کے عوام اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ واشنگٹن پاکستان کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار کا احترام کریگا۔
انھوں نے اسی طرح پاکستان کے صوبے بلوچستان کی خود مختاری کے بارے میں امریکی کانگریس کے مداخلت پسندانہ موقف کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ایک سرحدی چوکی پر نیٹو کے ہیلی کاپٹروں کے حملے کے بعد سے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اپنی انتہا کو جاپہنچی ہے. ........
/169