22 فروری 2012 - 20:30

عربی زبان کے ایک نیوز ویب بیس نے سعودی بادشاہ کی جانب سے عرب ریاستوں کے کنفیڈریشن تشکیل دینے کی تجویز پر کویتی پارلیمان کے سربراہ کے بیان کو آل سعود کے لئے ایک جھٹکا قرار دیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کی مطابق نہرین نیٹ نے کویتی پارلیمان کے سربراہ احمد السعدون کے حالیہ بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے: سعودی بادشاہ نے خلیج فارس کی عرب ریاستوں کو زير نگین لانے کے لئے خلیج کنفیڈریشن تشکیل دینے کی تجویز پیش کی تھی لیکن کویتی پارلیمان کے سربراہ نے اس سعودی تجویز کو مسترد کرکے آل سعود کو زبردست سیاسی جھٹکا دیا ہے۔

نہرین کے مطابق احمد السعدون نے سعودی بادشاہ کی تجویز نیز بحرین میں کویتی فورسز بھجوانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں جو کچھ ہورہا ہے وہ اس ملک کا اندرونی مسئلہ ہے۔

انھوں نے سعودی بادشاہ کی تجویز کو مسترد کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کی رکن ریاستوں نے 1994 میں ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس میں اس طرح کی کسی تجویز کے امکان کو مسترد کیا گیا ہے اور دوسری طرف سے کویت کا آئین ہے جو اس طرح کے کسی مفاہمت نامے پر دستخط کو ناممکن بناتا ہے۔

النہرین نے لکھا ہے کہ کویتی پارلیمان کے سربراہ کا یہ بیان آل سعود کے لئے ایک زبردست جھٹکا شمار ہوتا ہے کیونکہ آل سعود کا کویت کے اندر کافی اثر و رسوخ ہے اور اس ریاست میں تکفیری اور وہابی ٹولہ آل سعود کے آلہ کار کے طور پر سعودی مفادات کے لئے کام کررہا ہے۔ 

بے شک مذکورہ بالا حقائق کو پیش نظر رکھ کر چنانچہ سعودی بادشاہ کو ہرگز یہ توقع نہ تھی کہ کویتی حکومت کی کوئی اعلی شخصیت ان کے بڑھاپے اور مختلف قسم کی بیماریوں اور بوڑھی و فرسودہ حکومت اور بوسیدہ حکومتی ڈھانچے پر بھی ترس نہ کھائے گی اور اس طرح کا بے رحمانہ موقف اپنائے گی۔ ویسے بھی سعودی حکام آج کل عرب دنیا میں اپنے معمر ہونے کے ناطے "بزرگ" کہلوانے کی توقع رکھتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ لوگ ان کی بات مانیں اور ان کی جائز و ناجائز کو جائز سمجھ کر قبول کریں!۔

نہرین نیٹ نے کویتی پارلیمان :الامۃ" کے شیعہ رکن عبدالحمید الدشتی کے حوالے سے لکھا ہے کہ "ہم خلیج فارس کی ریاستوں کے کنفیڈریشن کی سعودی تجویز کی مخالفت میں پارلیمان کے سربراہ کے موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کا موقف در حقیقت واضح کرتا ہے کہ کویت نے سب سے پہلے، سعودی مدعا کو مسترد کیا ہے۔

نہرین نیٹ نے ایک اور شیعہ رکن پارلیمان "صالح العاشور" کے حوالے سے بھی لکھا ہے کہ ہم خلیج فارس کے کنفیڈریشن کی تجویز کی مخالفت کے حوالے سے کویت کر سربراہ پارلیمان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

........

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

سعودی عرب میں عوامی تحریک جاری؛ مکمل صورتحال؛آل سعود: العوامیہ کی پوری آبادی کو قتل کریں گے؛ آل سعود کو علمائے الاحساء کا انتباہ