اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کی مطابق سعودی آئل کمپنی کے سابق اہلکار "دریم النجرانی"جو اپنی بیوی اور اپنے چار بچوں کے علاج کے سلسلے میں امریکہ میں پھنس گئے ہیں، نے ذرائع کو بتایا: مجھے آرامکو آئل کمپنی، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے اور سعودی وزارت صحت کی بدسلوکی سے شکوہ ہے۔
انھوں نے کہا: میرے بچوں کو دل کے امراض لاحق ہیں اور مجھے ان کے کھانے پینے اور اسپتال کے اخراجات نیز دوائیں خریدنے کے لئے گرجاگھروں میں جاکر ان سے صدقہ وصول کرنا پڑ رہا ہے۔
النجرانی نے کہا: ہمارا ایک 17 سالہ بیٹا اور ایک چھوٹا بچہ امراض قلب کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہوئے جس کے بعد میری بیوی نفسیاتی مرض میں مبتلا ہوئی اور وہ اس وقت نفسیات کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔
انھوں نے کہا: میرے بچوں کو وراثتی طور پر خطرناک قلبی امراض لاحق ہیں اور ان میں سے ایک کو ہر روز 20 قسم کی دوائی لینی پڑرہی ہے۔
انھوں نے کہا: میں نے سعودی عرب میں مختلف اسپتالوں سے رجوع کیا اور ان اسپتالوں نے تحریری طور پر مشورہ دیا کہ مجھے امریکہ آنا چاہئے اور اپنے بچوں کو ایک امریکی اسپتال میں داخل کرانا چاہئے۔ انھوں نے کہا: بادشاہ نے سعودی وزارت صحت اور آرامکو کمپنی کو بعض قوانین کے تحت مجبور کیا ہے کہ مجھ جیسے لوگوں کے بچوں کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کریں لیکن انھوں نے اخراجات ادا کرنے سے انکار کردیا ہے۔
انھوں نے کہا: امریکی اسپتال نے نادہندگی کا الزام لگا کر میرا کیس عدالت کے سپرد کیا ہے اور آرامکو کمپنی نے غیرمجاز غیرحاضری کے بہانے مجھے اٹھائیس سال خدمت کے باوجود کام سے بے دخل کردیا ہے۔ایک سعودی شہری کی آپ بیتی دیکھ کر سعودی شہزادوں کی دولت یاد آتی ہے جو ان ہی شہریوں کے محنت کے نتیجے میں ان کے اکاؤنٹس میں بھری جاتی ہے یا شام، عراق اور پاکستان جیسے ممالک میں سعودی شہزادوں کی شاہ خرچیاں یا لاکھوں ڈالرز کے ٹپ وغیرہ۔۔۔۔........
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
سعودی عرب میں عوامی تحریک جاری؛ مکمل صورتحال؛آل سعود: العوامیہ کی پوری آبادی کو قتل کریں گے؛ آل سعود کو علمائے الاحساء کا انتباہ