ابنا: شام کي فوج حمص شہر اور بابا عمرو کے علاقوں کو محاصرے ميں لے کر وہاں داخل ہو گئي ہے اور اس نے ان علاقوں ميں چھپے ہوئے دہشتگردوں کو گھير ليا ہے-
اس رپورٹ کے مطابق دو سو سے زيادہ مسلح افراد فوج کے ساتھ ہونے والي جھڑپ ميں ہلاک اور زخمي ہوگئے ہيں- ان جھڑپوں ميں سات فوجي بھي جاں بحق ہوئے ہيں-
شام کے فوجيوں نے اسي طرح ادلب صوبے ميں بھي حملہ کرکے ستائيس دہشتگردوں کو قتل کرديا ہے جبکہ پچيس ديگر گرفتار ہوئے ہيں-
اسي طرح سے بلشون، ابلين اور ابديتا نامي ديہات ميں شام کي فوج نے کارروائي کرکے ايک دہشتگرد کمانڈر کو گرفتار کر ليا-
واضح رہے کہ دو ہزار گيارہ کے مارچ مہينے سے شام ميں بدامني کے واقعات شروع ہوئے ہيں اور دہشتگرد گروہ بعض عرب اور مغربي ملکوں کي حمايت سے دہشتگردانہ کارروائياں کرکے حکومت کو کمزور کرنے کي کوشش کر رہے ہيں..........
/169