اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی قومی ڈموکریٹک سوسائٹی کے نائب سربراہ "حسن المرزوق نے الزام لگایا: امریکہ اور آل سعود آل خلیفہ کی طرف سے جبر و تشدد کی پالیسی کی حمایت کررہے ہیں۔
انھوں نے سوال اٹھایا: یہ کہاں کی منطق ہے کہ آل خلیفہ اور آل سعود عوام کو قتل کریں اور پھر ان کی تدفین کے دوران جنازے کے شرکاء پر حملہ کریں اور انہیں کچل دیں؟!
انھوں نے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل سے مخاطب ہوکر کہا: عرب ليگ نے اپنی تمامتر توجہ صرف شام کے مسائل پر کیوں مرکوز کی ہوئی ہے؟ کیا بحرینی عوام عرب امت کا حصہ نہیں ہیں جو مار دھاڑ، قتل و غارت اور ٹارچر و اذیت و آزار کا نشانہ بنے ہوئے ہیں اور حتی حکومت ان کے شہداء کی تدفین کے راستے میں بھی رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے؟
انھوں نے کہا: آل سعود کی حکومت میں امریکہ کی ہدایت پر آل خلیفہ کے تمام غیر انسانی جرائم میں برابر کی شریک ہے۔
انھوں نے عالمی حلقوں کو بحرین میں مداخلت کرنے اور آل خلیفہ کو عوام کے خلاف جبر و تشدد اور لوگوں کے گھروں پر شبانہ حملوں کا سلسلہ روکنے پر مجبور کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آل خلیفہ حکومت نے اندھادھند گرفتاریوں اور قتل و تشدد کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔
.......
/169-110
تفصیل کے لئے روجوع کیجئے: