ابنا: اندرون صوبہ سندھ ضلع قنبر میں دہشت گرد ٹولے کی جانب سے گزشتہ روز اتور قدیمی امام بارگاہ کو جلانے کی کوشش کی گئی جسے مقامی شیعہ مسلمانوں نے ناکام بنادیا ۔شیعہ مسلمانوں کے جائے واقعہ پر پہنچنے کے باعث دہشتگرد ٹولا وہاں سے فرار ہو گیا۔
دہشت گردوں کی جانب سے امام بارگاہ جلانے کی کوشش میں امام بارگاہ میں موجود قرآن پاک علم مبارک اور دیگر مقدس تبرکات کو جزوی نقصان پہنچا۔واقعہ کے خلاف شیعہ مسلمانوں نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے امام بارگاہ کو جلانے کی کوشش میںملوث ناصبی وہابی دہشت گرد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
شیعہ مسلمانون کے مطالبے پر پولیس نے واقعہ میں ملوث سردار عرف معاویہ ، ظلو، عزیر ا ور دیگر دہشت گردوں کے خلاف توہین رسالت ایکٹ دفعہ 295C کے تحت ایف آئی آر درج کر کے ایک دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے........
/169