ابنا: ایرانی وزیر خارجہ نےایران اور اکو اقتصادی تعاون تنظیم کے سمینارکے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران یورپ کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون کو بھی فروغ دینا بھی ایران کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ یورپی یونین نے ایران کی طرف سے حسن نیت کا اچھا جواب نہیں دیا لہذآ ایران یورپی ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور یورپی ممالک کو تیل کی فروخت روکنے یا کم کرنے جیسے اقدام پر مجبور ہوگيا ہے طالحی نے کہا کہ یورپ کے لئے ایران تیل کا ایک مطمئن اور اہم تجارتی شریک ہے اور ہم یورپی یونین کے ساتھ اچھے روابط کے خواہاں ہیں انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو ایران کے ساتھ روابط بہتر بنانے کی فرصت سے استفادہ کرنا چاہیے اور ایران کے ساتھ اچھے روابط کا انحصار یورپی ممالک کی رفتار پر منحصر ہے۔......... /169