19 فروری 2012 - 20:30

ترکی کے عوا م کا ترکی کی سرزمین پر نیٹو کے دفاعی میزائل سسٹم نصب کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین نے ترکی حکومت کو امریکہ اور یورپی ممالک کی پیروی کرنے پر خبردار کیا ہے۔

ابنا: ‍ترکی کی ہزاروں خواتین نے ترکی کی سرزمین نیٹو کے راڈار نصب کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے ترک خواتین نے کل استنبول میں احتجاج کرتے ہوئے ترک حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نیٹو سے خارج ہوجائے۔

سعادت پارٹی کی خواتین شعبہ کی سربراہ محترمہ ناجیہان اصیل نورک کا کہنا ہے کہ امریکہ اور نیٹو صرف اسرائیل کے مفادات کے محافظ ہیں اور ان کی پالیسیاں ترک عوام کے باکل خلاف ہیں انھوں نے کہا کہ  اردوغان حکومت کو امریکہ اور یورپ کی پیروی کرنے کے بجائےسچے دل سے اسلام کی پیروی کرنی چاہیے۔........ /169