اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ اور آل سعود کے گماشتوں کے مکمل گھیرے میں ہے، بحرینی نوجوانوں تمام رکاوٹوں کو سرکرکے میدان میں داخلے ہوگئے ہیں۔
ایک طرف سے بحرینی نوجوان میدان شہداء میں داخل ہوگئے ہیں تو دوسری طرف سے آل سعود اور آل خلیفہ کی بکتربند گاڑیاں جد حفص نامی شہر میں داخل ہوگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آل سعود اور آل خلیفہ کو چین میسر نہیں آرہا کیونکہ اس ملک کے حالات پر عوام کا کنٹرول ہے اور آل سعود اور آل خلیفہ کے مسلح گماشتے عوام کے مدمقابل صف آرا ہیں اور دوسری طرف سے بحرینی عوام ہیں جو میدان شہداء پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں چنانچہ سڑکوں پر بھاری ٹریفک ہے اور یہ صورت حال شب و روز جاری و ساری ہے۔
الدیہ نامی شہر میں آل سعودی اور آل خلیفہ کی فورسز نے عوام کے گھروں پر ہلہ بول دیا ہے اور آل خلیفہ و آل سعود کے ہیلی کاپٹرز نچلی پروازوں کے ذریعے عوام کو میدان شہداء سے بازرکھنے کی اپنی سی کوششیں کررہے ہیں اور خلیفی و سعودی گماشتے فائرنگ اور زہریلی آنسو گیس کے گولوں کے ذریعے عوام کو میدان شہداء جانے سے باز رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔
........
/169-110
تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:
بحرین کا انقلاب کرامت 370ویں دن کے واقعات/ سترواں شہید؛ بحرینی عوام میدان شہداء میں!