17 فروری 2012 - 20:30

يورپي يونين کي امور خارجہ کي انچارج کيتھرين ايشٹون نے ايران کے ساتھ جوہري مذاکرات پھر سے شروع کرنے کي بات کہي ہے-

ابنا: واشنگٹن ميں امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن کے ساتھ مشترکہ پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کتھرين ايشٹون نے کہا کہ ہم جوہري مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے ايراني حکام کے بيانات کا جائزہ لے رہے ہيں-

واضح رہے کہ ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سيکريٹري سعيد جليلي نے بدھ کے روز کيتھرين ايشٹون کے نام خط ميں کہا تھا کہ ايران مشترکہ نکات کے تحت پانچ جمع ايک گروپ کے ساتھ جوہري مذاکرات شروع کرنے کے لئے تيار ہے-

سعيد جليلي نے اس خط ميں يہ بات واضح کردي ہے کہ مذاکرات ميں پيشرفت کا دارومدار پانچ جمع ايک گروپ کے تعميري رويئے پر ہوگا.

...............

/169