ابنا: امريکي سينيٹ کميٹي اجلاس ميں اس بات کا اعادہ کيا گيا کہ افغانستان ميں امريکا پاکستان کي مدد کے بغير کاميابي حاصل نہيں کرسکتا،اجلاس ميں سينيٹر کارل ليون نے کہا کہ جب تک سرحد پار سے حملے ہوتے رہيگے افغانستان ميں سيکيورٹي صورتحال مخدوش رہے گي،ان کا کہنا تھا کہ پاک امريکا تعلقات انتہائي نچلي سطح پر لانے ميں پاکستان کي حقاني نيٹ ورک کي حمايت ايک اہم وجہ ہے،انہوں نے کہا کہ خفيہ اداروں کے اس تجزيے کو سمجھنے کي ضرورت ہے جس کے مطابق پاکستان افغانستان ميں نتائج پر اثرانداز ہونے کي صلاحيت رکھتا ہے،اجلاس ميں سينيٹر جان مک کين نے الزام عائد کيا کہ افغانستان ميں دہشت گرد گروپوں کو پاکستاني انٹيلي جنس کي حمايت حاصل ہے.
.......
/169