ابنا: امریکی سینیٹ کی فوجی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے قومی اینٹیلیجنس ادارے کے سربراہ جیمز کلاپر نے اعتراف کیا ہے کہ شام میں ہونے والے بم دھماکوں میں شامی حکومت نہیں بلکہ القاعدہ دہشت گرد تنظیم ملوث ہے۔
اس نے کہا کہ دمشق اور حلب میں ہونے والے حالیہ واقعات میں عراق میں سرگرم القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے افراد شامل ہیں ۔ کلاپر نے کہا کہ شام میں حکومت مخالف گروپ میں دہشت گرد تنظیمں سرگرم عمل ہیں جس کی وجہ سے شامی حکومت کے مخالفین میں وسیع پیمانے پر اختلاف پیدا ہوگیا ہے اور بشاراسد اقتدار میں باقی رہےگا۔....... /169