16 فروری 2012 - 20:30

اسلام آباد…ميں علاقائي تعاون اور استحکام کيلئے پاکستان ، ايران اور افغانستان کے سربراہان مملکت کي تيسري کانفرنس ، اسلام آباد ميں جاري ہے ، کانفرنس ميں عسکري قيادت اور وزراء بھي شريک ہوئے ہيں.

ابنا: تيسري سہ ملکي سربراہ کانفرنس کي ميزباني صدر آصف علي زرداري کررہے ہيں ، کانفرنس ميں افغان صدر حامد کرزئي اور ايراني صدر محمود احمدي نژاد اپنے اپنے وفود کي سربراہي کرتے ہوئے شريک ہيں، کانفرنس ميں خارجہ ، خزانہ ، دفاع، داخلہ امور سے متعلق تينوں ممالک کے وزراء اور اعلي فوجي قائدين شريک ہوئے ہيں، کانفرنس ميں خطے سے دہشت گردي کے خاتمے، اسمگلنگ کي روک تھام ، سرحدوں کي موثر نگراني کے ساتھ اقتصادي اور معاشي ترقي کيلئے تعاون کي تجاويز پر غور بھي ہورہا ہے ، کانفرنس کے بعد تينوں ممالک کے سربراہان مشترکا نيوز بريفنگ بھي کريں گے.  ........

/169