15 فروری 2012 - 20:30

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نےایران کی طرف سے مذاکرات پر آمادگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر ایسا دباؤ مردود ہے جو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعاون میں رکاوٹ کا باعث ہو۔

ابنا: انھوں نے کہا کہ ایران مذاکرات کے لئے آمادہ ہے اور اسمیں کوئی شک نہیں ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور ایران کا ایٹمی پروگرام بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہے، روسی وزیر خارجہ نے ہالینڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں سے مسائل حل نہیں ہونگے اور مغربی ممالک غیر منطقی اور غلط راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں روسی وزير خآرجہ نے کہا کہ ہم ایران کو ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون پر مایل کررہے ہیں اور ایران  بھی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے لہذآ اس صورت میں ہر ایسا اقدام جو ایٹمی ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعاون کو متاثر کرے مردود ہے۔........ /169