ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع احمد وحیدی نے کہا کہ نوید سیٹلائٹ نے کامیابی کے ساتھ اطلاعات ارسال کرنا شروع کردی ہیں اور ایرانی سائنسداں سٹیلائٹ سے اطلاعات دریافت کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ ایران فضا میں سیلائٹ اور مصنوعی سیارے بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھےگا اور اس میدان میں اپنے اعلی اہداف کی جانب گامزن رہےگا، وزیر دفاع نے اسرائيل کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں ایران پر فوجی حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے اور اگر اس نے ایسا کیا تو یہ اسرائيل کی خودکشی ہوگی انھوں نے ہندوستان اور جارجیا میں اسرائیلی سفارتخانوں پر حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف سخت نفرت پائی جاتی ہے اور تمام عالمی اقوام اسرائیل سے متنفر ہیں اور اسرائیل کے خلاف قوموں کی کارروائی ایک قدرتی اور طبیعی عمل ہے کیونکہ اسرائیل تمام اقوام کا دشمن ہے۔
.......
/169