14 فروری 2012 - 20:30

عوام کل رات سے میدان شہداء کا عزم لے کر گھروں سے نکلے/ مساجد کے گلدستوں سے اللہ اکبر کی صدائیں/ بلاد القدیم کے عوام میدان شہداء کی طرف روانہ/ میدان شہداء میں عوام پر خلیفی – سعودی فورسز کا حملہ / آل سعود کے غنڈوں کی عوام پر فائرنگ / السترہ کا محاصرہ / اب تک دو شہید / اسکولوں کے طلبہ پر فائرنگ / خلیفی کرائے کے فوجیوں نے ایک گھر کو آگ لگا دی / خواتین پر حملہ۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کل 14 فروری 2102 انقلاب کی پہلی سالگرہ تھی۔ بحرینی قوم اپنے انقلاب کی پہلی سالگرہ پر متحد ہوکر مجسم جدوجہد میں بدل گئی ہے۔ بحرین کی اسلامی و قومی تحریک کی سالگرہ کے موقع پر پورا ملک مساجد کے گلدستوں سے اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔ اللہ اکبر کی صداؤں نے گولیوں اور دھوئیں اور آگ کو بے بس کردیا۔ بحرین کے تمام علاقوں کے عوام مرد و زن پیر و جوان میدان الشہداء (سابقہ میدان اللؤلؤہ) کی جانب رواں دواں نظر آئے۔دوسری طرف سے آل خلیفہ کے سعودی حامی نیز آل خلیفہ کے ہاتھوں کرائے پر درآمد ہونے والے ضمیر فروش سپاہیوں نے عوام کو کچلنے کی بہتیری کوششیں کیں اور کئی افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے لیکن عوام کے جوش و جذبے میں کوئی کمی دیکھنے میں نہ آئی۔

دیکھنے والے کہتے ہیں کہ بحرینی عوام نے ایک سال تک مظالم کے مختلف حربے سہنے کے بعد سب کو حیران کردیا اور ان کا عزم انقلاب 14 فروری 2011 کی نسبت کئی گنا بڑھ کر نظر آرہا تھا اور لگ رہا تھا کہ بحرینی عوام موت کا خوف بھول گئے اور انہیں صرف اپنے حقوق نظر آرہے ہیں اور یہ کہ بحرینی عوام کی کل کی کوشش آگاہانہ اور بامقصد تھی اور ملک پر عوام کا تسلط نظر آیا جبکہ خلیفی اور سعودی ہتھیاروں کے باوجود تنہا تھے اور یہ وہی چیز ہے جو عقلیت کے بین الاقوامی دعویداروں کو نظر آنی چاہئے اور آل خلیفہ کو یہ حقائق دیکھ کر نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے اور اس کو جاننا چاہئے کہ اس ملت کے اندر رہ کر فرمانروائی کرنا اب ممکن نہیں رہا اور آل سعود اور پانچواں بحری بیڑا بھی اس کو بچانے سے بے بس ہے اور ان دونوں کو ریاض اور واشنگٹن کی راہ لینی ہوگی اور آل سعود بحرینی عوام کے انقلاب کو کچل کر اپنی حکومت کو ہمہ گیر عوامی انقلاب سے بچانے کی آرزو دل پر لے کر کسی اور ملک میں پناہ لینے کا ابھی سے بندوبست کرنا پڑے گا بشرطیکہ مجرمین کو پناہ دینے والے اس خاندان کو کوئی ملک پناہ دینے کے لئے تیار ہوجائے!!۔

 

 

 8:20 صبح ـ عوام میدان شہداء کی طرف رواں دواں

بحرین کے انقلابی عوام کفن پوش ہوکر اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے میدان شہداء (دوار اللؤلؤہ) کی جانب رواں دواں ہیں۔

9:00 صبح ـ بحرین کی مساجد سے اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے

بحرین میں عظیم ریلیوں کے آغاز کے ساتھ ہی دارالحکومت منامہ سمیت اس ملک کے تمام علاقوں کی مساجد کے گلدستوں سے اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے نشر ہونے لگے اور عوام بھی گھروں کی چھتوں اور سڑکوں سے مساجد کی ندائے اللہ اکبر کے ہم نوا بن گئے۔

9:20 صبح ـ عوام خلیفی سعودی ناکوں سے گذر گئے

بحرینی عوام "اللہ اکبر" اور "سلام ہو شہادت پر" کے نعرے لگا کر خلیفیوں اور سعودیوں کے لگائے گئے ناکوں سے گذر گئے ہیں اور میدان شہداء کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

9:24 بجے ـ بلاد القدیم کے عوام میدان شہداء کی طرف گامزن

بحرین کے علاقے بلاد القدیم کے عوام نے بھی دوسرے علاقوں کی طرح انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر میدان الشہداء کی طرف اپنا سفر شروع کیا ہے۔

9:27 بجے ـ السنابس کے نواح میں خلیفی-سعودی فورسز کا عوام پر حملہ

آل خلیفہ کے بیرونی (سعودی و غیر سعودی) غنڈوں نے السنابس کے نواح میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء پر حملہ کیا ہے اور وہ گاڑیوں سے عوام کو کچلنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ فورسز نے عوام کے گھروں میں زہریلی گیس کے گولے پھینکے ہیں۔

9:34 بجے ـ میدان شہداء کے قریب عوام پر خلیفی سعودی جلادوں کا حملہ

آل خلیفہ کے بیرونی (سعودی و غیر سعودی) غنڈوں نے میدان شہداء کے قریب احتجاج کرنے والے بحرینیوں پر حملہ کیا اور مسلح خلیفی گماشتوں اور نہتے عوام کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

9:50بجے ـ بعض علاقوں میں خلیفی و سعودی فورسز کی پسپائی

بیرون ملک سے درآمدہ کرائے کے قاتلوں سے تشکیل یافتہ خلیفی نیشنل گارڈز نے میدان شہداء میں دھرنے کے بعض مقامات سے پسپائی اختیار کی ہے۔

10:01بجے ـ بحرین کے فعال انقلابی و سیاسی شخصیات کی گرفتاری کی کوشش

انقلاب بحرین کی پہلی سالگرہ کے موقع پر آل خلیفہ کے درآمد شدہ ایجنٹوں نے آل سعود کے گماشتوں کے ہمراہ بحرین کے سیاسی و انقلابی کارکنوں کی گرفتاری کے لئے ملک کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

10:12 بجے ـ آل سعود کے گماشتوں کی عوام پر فائرنگ

آل سعود کے جارح گماشتوں نے عوام کو میدان شہداء پہنچنے سے روکنے کی غرض سے جنگی گولیاں استعمال کیں اور زہریلی گیسوں سے عوام کو نشانہ بنایا۔

10:15 بجے ـ السترہ کا محاصرہ

آل خلیفہ کی فورسز نے سعودی فورسز کی مدد سے جزیرہ السترہ کے عوام کو میدان شہداء جانے سے روکنے کی غرض س اس جزيرہ کو گھیرے میں لیا۔

10:17 بجے ـ اب تک دو بحرینی شہید

بعض ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آل خلیفہ اور آل سعود کے گماشتوں نے انقلاب بحرین کی سالگرہ کے دن ایک بار پھر اپنے ہاتھ بحرین کی مظلوم ملت کے خون سے رنگ دیا اور موصولہ اطلاعات کے مطابق دو بحرینی نوجوانوں کو گاڑیوں سے کچل کر شہید ک