10 فروری 2012 - 20:30

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہاہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو اس کے اثرات پوری مسلم دنیا پرمرتب ہوں گے‘ خاص طور پر پاکستان اور ہندوستان کے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتے۔

ابنا: امریکی نشریاتی ادارے کودیے گئے انٹرویومیں واجدشمس الحسن نے کہاکہ برطانوی اخبار نے میری بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ ایران پرحملے کے صرف پاکستان پر ہی اثرات مرتب ہوں گے بلکہ میں نے کہا تھا کہ پورے خطے پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ایران پرحملے کی صورت میں پاکستان کا کیا اقدام ہو گا؟ تو انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران کی دوستی ہے اور ایران ہمارا بہت پرانا دوست ہے.......

/169