ابنا: ذرائع کے مطابق مذاکرات میں امریکہ، طالبان انجینئر گلبدین حکمت یار اور حقانی نیٹ ورک کے نمائندے شریک ہوئے۔ افغانستان سے امریکہ کے جانے کے بعد قیام امن کے حوالے سے تین اہم تجاویز پر بات چیت کی گئی۔ ان تجاویز میں قومی حکومت کا قیام، افغان صدر حامد کرزئی کی قیادت کو تسلیم کرنا اور افغانستان میں بھی عراق طرز کا فارمولا اپنانے کی تجویز شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان نے ان تینوں تجاویز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
.......
/169