8 فروری 2012 - 20:30

بحرین کے ایک انقلابی رہنما عبدالرو‌‌ؤف الشائب نے کہاہےکہ ملت بحرین آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی سرنگونی کی کوششیں جاری رکھے گی۔

ابنا: چودہ فروری سے موسوم انقلابی گروہ کے ترجمان عبدالرو‌‌ؤف الشائب نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ بحرینی عوام کا انقلاب اب آگے ہی بڑھتا رہے گا اور تمام انقلابی گروہ ایک بار پھر منامہ کے مرکزی اسکوائر پر مظاہرے شروع کریں گے۔

منامہ کے مرکزی اسکوائر کو شہدا اسکوائر کا نام دیا گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت انسانی اقدار اور مفاہمت آمیز راہ حل کی زبان نہیں سمجھتی لھذا اس حکومت کی سرنگونی تک عوامی تحریک جاری رہے گي ۔انہوں نے انقلابیوں کو کچلنے سے متعلق امریکہ کے مذموم عزائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ آل خلیفہ کی فوج اور کرائے کے غنڈوں کو ٹریننگ دینے کے علاوہ اس ظالم حکومت کو طرح طرح کے ہتھیار بھی فراہم کررہا ہے تاکہ انقلابیوں کو سرکوب کیاجاسکے۔

یاد رہے آل خلیفہ اور آل سعود کے فوجی عالمی اداروں کی خاموشی کے سہارے بحرین کی مظلوم کی ملت پر ہرطرح کا تشدد ڈھارہے ہیں۔ بحرین کے عوام آل خلیفہ کی قرون وسطی کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور اپنے حقوق کی ادائگي چاہتے ہیں۔....... /169