ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے پارليمنٹ مجلس شورائے اسلامي کے اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني نے کہا ہے کہ خداوند عالم نے تيس برس پہلے ايراني عوام کو آزادي ، خود مختاري اور اسلامي جمہوري نظام کے لئے جد و جہد کا موقع فراہم کيا اور اسلامي انقلاب کي خير و برکت نے ، ايران کے اندر اور باہر کے حالات کو ايسے وقت تبديل کر ديا جب ايران ميں شاہ کي مذموم ثقافت رائج تھي -
انہوں نے کہا کہ ايران کا اسلامي انقلاب ، ديگر ممالک ميں تبديليوں کا نقطہ آغاز بنا اور ايران کے اسلامي انقلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لئے دشمنوں کي سازشوں کے باوجود اس انقلاب نے گزشتہ ايک سال کے دوران علاقائي تبديليوں ميں اپنے اثرات کا مظاہرہ کيا -
ڈاکٹر علي لاريجاني نے اسي طرح کہا کہ ايران کے بارے ميں امريکي صدر باراک اوباما کا حاليہ بيان ، واشنگٹن کي طاقت سے زيادہ علاقائي انقلابوں کے سامنے امريکہ کي بدحواسي و بے بسي کي علامت ہے اور اس بيان ميں دانشمندي کي کوئي علامت نظر نہيں آتي-
اسلامي جمہوريہ ايران کے اسپيکر نے کہا کہ اس طرح کي حرکتوں اور بيانوں سے امريکي حکام کا مقصد ، علاقے ميں اپنے مخالفين اور پٹھو حکام کو سياسي حوصلہ دينا ہے اور وہ يہ کہنا چاہتے ہيں کہ وہ علاقائي انقلابوں کے نقطہ آغاز کے خلاف کارروائي کا ارادہ رکھتے ہيں اور يہ ايسي حالت ميں ہے کہ امريکي ، حزب اللہ لبنان ، حماس اور عراق و افغانستان کے عوام کے سامنے اپني بساط سے بخوبي آگاہ ہيں. ........
/169