7 فروری 2012 - 20:30

شام کی حکومت نے ترکی کے انچاس انٹیلی جنس افسروں کو رہا کرنے کے لئے اپنی شرطوں کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: ترکی کے انٹیلی جنس افسروں کو شام میں حالیہ بدامنی کے دوران گرفتار کیا گيا تھا۔ شام نے کہا ہے کہ ترک افسروں کو رہا کرنے کے لئے ترکی کو فریڈم فوج کے دہشت گرد عناصر اور شام کی فوج کے فراری افسروں کو حوالے کرنا ہوگا۔ یہ لوگ شام کی حکومت کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔ شام نے یہ بھی کہا ہے کہ فریڈم فوج کے عناصر کو شام میں داخل ہونے سے روکنا بھی ایک شرط ہے۔یاد رہے شام میں امریکہ اور عرب ملکوں نیز ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد گذشتہ مارچ سے بدامنی پھیلا رہے ہیں اور عراق نے ترکی پر مداخلت کرنے کا الزام لگایا ہے۔........ /169