ابنا: ماسکو ميں پاکستان اور روس کے وزرخارجہ کے درميان باضابطہ مذاکرات ہوئے ،مذاکرات ميں دوطرفہ تعلقات اور خطے کي صورتحال پر تبادلہ خيال کياگيا، مذاکرات کے موقع پر وزير خارجہ حنارباني کھر کا کہناتھا کہ حکومت روس کيساتھ تعلقات کو بہت اہميت ديتي ہے، پاکستان روس سے توانائي کے شعبہ ميں تعاون بڑھانا چاہتا ہے ، روسي وزير خارجہ سرگئي لووروف کا کہناتھا کہ پاکستان خطہ کا اہم ملک ہے پاکستان سے اچھے اتعلقات چاہتے ہيں.
مذاکرات کے بعد دونوں وزراء خارجہ نے ميڈيا سے گفتگو کي. حنارباني کھر نے کہاکہ پاکستان اور روس کے تجارتي چيمبرز ميں بہتر تعلقات کار چاہتے ہيں اور روسي وزير خارجہ سے تجارت کے مواقعوں کا جائزہ لينے کيلئے کہا ہے ، انھوں نے کہاکہ پاکستان افغان مسئلہ کے سياسي حل پر کي ضرورت پر زور ديتا ہے.
.......
/169