ابنا: کل روس اور چين نے شام کے خلاف عربی اور مغربی ممالک کی مشترکہ قرارداد ویٹو کرکے امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں کو روکنے کی کوشش کی ہے امریکہ اور روس مشرق وسطی میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ناپاک عزائم سے آگاہ ہیں امریکی وزير خارجہ ہیلیری کلنٹن نے شام کے حق میں روس اور چين کے ویٹو پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے جبکہ امریہ نے خود 60 سے زائد مرتبہ اسرائيل کی غاصب اور خونخوار حکومت کے حق میں ویٹو کیا ہے ۔ امریکہ دنیا میں ظلم و بربریت کا علمبردار ہے۔
امریکہ شامی عوام کی نہیں بلکہ دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے جو شام میں عدم استحکام پیدا کرکے اسلامی مقاومت کے محاذ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن روس اور چين نے قرارداد کو ویٹو کرکے امریکہ نواز سعودی عرب اور قطر کے منہ پر بھی زور دار طمانچہ رسید کیا ہے اور واضح کردیا ہے امریکہ کو سکیورٹی کونسل کی آڑ میں دنا میں ظلم و بربریت کی مزید اجازت نہیں دی جائےگی۔ امریکہ افغانستان ، عراق لبنان ، فلسطین پاکستان اور دیگر ممالک میں سنگين جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔
........
/169