4 فروری 2012 - 20:30

کراچی میں ایرانی قونصل جنرل عباس علی نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ ایرانی صدر پاک، افغان و ایران سربراہی ملاقات کے لئے پاکستان آ رہے ہیں جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ابنا: ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سولہ فروری سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایرانی نائب صدر کی سربراہی میں اعلٰی سطح کا ساٹھ سے ستر رکنی تجارتی وفد چھ اور سات فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ کراچی میں ایرانی قونصل جنرل عباس علی نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ محمود احمدی نژاد پاک، افغان و ایران سربراہی ملاقات کے لئے پاکستان آ رہے ہیں جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایرانی قونصل جنرل نے بتایا کہ امریکی کوششوں کے برخلاف پاکستان اور ایران کے تعلقات میں گرمجوشی پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک کی قیادت نے توانائی سمیت معیشت کے متعدد شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان نے گیس پائپ لائن منصوبے اور دس ہزار میگاواٹ بجلی کی درآمد کے سلسلے میں معاملات کو جلد انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

........

/169