ابنا: مظاہرين نے کہا کہ ترکي ميں نيٹو کے ميزائل سسٹم کي تنصيب در حقيقت استعمار کو تحفظ دينے والا اقدام ہےـ مظاہرين نے امريکا مردہ باد کے نعرے لگائے اور اس منصوبے کو فوري طور پر روک ديئے جانے کا مطالبہ کياـ مظاہرين کا کہنا تھا کہ اس سسٹم کا ترکي ميں نصب ہونا، ترکي کے استعماري محاذ ميں شامل ہو جانے اور علاقے ميں جنگ کي زمين فراہم ہونے کے مترادف ہےـ
ترکي ميں اب تک متعدد مقامات پر نيٹو کے ميزائل ڈيفنس سسٹم کے خلاف مظاہرے ہو چکے ہيں ـ ترکي کے بعض سياستدانوں نے بھي خبردار کيا ہے اور کہا ہے کہ اس ميزائل سسٹم سے ترکي کو کوئي فائدہ نہيں پہنچے گا بلکہ اس کا سارا فائدہ اسرائيل کو پہنچنے والا ہےــ........
/169