ابنا: امريکا کے صحافتي ذرائع کے مطابق تينتيس تنظيموں نے نيويارک کے اٹارني جنرل اريک اسنائيڈرمين کو ايک خط لکھ کر مطالبہ کيا ہے کہ مساجد پر پوليس کي سخت نگراني کے بارے ميں تحقيقات کرائي جائيں ـ اس خط ميں کہا گيا ہے کہ اس سے پہلے تک کبھي بھي امتيازي برتاؤ کے بارے ميں پوليس سے جواب طلب کرنے کي ضرورت کا اس شدت سے احساس نہيں ہوا تھاـ
قابل ذکر ہے کہ مسلمانوں کے درميان پوليس کے افراد سادے لباس ميں موجود رہتے ہيں اور مساجد ميں ہونے والي سرگرميوں پر گہري نظر رکھتے ہيں ـ نيويارک کي پوليس کے اس طرح کے اقدامات پر اعتراضات کا سلسلہ ايسے وقت تيز ہوا ہے کہ جب پوليس کو مذہبي بنياد پر کسي طرح کي تحقيقات انجام دينے سے منع کيا گيا ہےــ........
/169