31 جنوری 2012 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع مدینہ العلم امام بارگاہ پر کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے مُسلح دہشتگرودں نے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں امام بارگاہ میں موجود گارڈ زخمی ہوگیا۔

ابنا: مزید اطلاعات کے مطابق کراچی کے مصروف ترین علاقے گلشن اقبال کے نزدیک امام بارگاہ مدینہ العلم پر آج نماز ظہرین کے درمیان مُسلح حملہ کردیا۔

مسجد وامام بارگا ہ مدینة العلم میں نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کی جس پر امام بارگاہ کے گارڈ جعفر نے مزحمت کی۔اسی دوران کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد نے فائرنگ کر کے گارڈ جعفر کو زخمی کردیا۔

جبکہ پیچھے کھڑے پولیس اہلکار سید امیر نے جوابی فائرنگ کر کے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد کو بھی زخمی کردیا۔

 دہشتگرد کے ساتھ باقی دو دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی شیعہ نوجوان جعفر کو زخمی حالت میں آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا جیاں ڈاکٹر کے مطابق جعفر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے مومنین سے دُعا کی التماس ہے۔ ایس ایچ او گلشن دوست محمد نے میڈیا کو بتایا کہ تین مشکوک افراد اما م بارگاہ کے اطراف دکھائی دیے جس پر سیکیورٹی گارڈ نے آواز دی تو وہ اس سے گتھم گتھا ہوگئے ۔

جس کے بعد پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وزیر ستان سے تعلق رکھنے والاملزم نور حسن ولد غمگین خان زخمی ہوگیاجبکہ دوحملہ آور فرار ہوگئے۔........

/169