31 جنوری 2012 - 20:30

پاکستان کے قبائلي علاقوں ميں فوج کي کاروائي ميں کم سے کم اڑتيس شدت پسند ہلاک ہوگئے ہيں -

ابنا: پاکستاني ذرائع کے مطابق اورکزئي کے مختلف علاقوں پر فوجي طياروں کي بمباري ميں کم سے کم بيس انتہا پسند ہلاک اور متعدد زخمي ہوگئے - پاکستاني فوج کا کہنا ہے کہ ہوائي حملے ميں شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے تباہ ہوگئے - اس رپورٹ کے مطابق بمباري ميں ہلاک ہونے والوں ميں تحريک طالبان کا کمانڈر مولوي معين الدين بھي شامل ہے - اسي طرح وسطي کرم کے علاقے جوگي ميں فوج کي ايک کاروائي ميں اٹھارہ طالبان ہلاک ہوئے - ہلاک ہونے والوں ميں چھے ازبک باشندے بھي شامل ہيں - اس علاقے ميں پاکستاني فوج اور طالبان کے درميان کئي دن سے لڑائي جاري ہے- منگل کو ايک فوجي چوکي پر طالبان کے حملے ميں اٹھارہ فوجي ہلاک ہوئے تھے جبکہ فوج نے جوابي کاروائي ميں ساٹھ سے زائد طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوا کيا تھا.........

/169