31 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ خلیج فارس اور بحیرۂ عمان میں مہم جوئي کرنا چاہتے ہیں ملت ایران ان کے ہاتھ کاٹ دے گی۔

ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں کہا کہ آبنائے ہرمز کے بارے میں امریکہ اور اسکے آلۂ کاروں کی ہرزہ سرائي ملت ایران کے مستحکم انقلاب سے ان کے خوف و ہراس کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ملت ایران آبنائے ہرمز کو آبنائے امن و صلح سمجھتی ہے اور جو لوگ اس علاقے میں مہم جوئي کا ارادہ رکھتے ہیں ان کے ہاتھ کاٹ دئےجائيں گے۔ انہوں نے عشرۂ فجر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ملت ایران امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے بتائے ہوئے راستے پر جو دینی جمہوریت ہے، گامزن رہے گي۔ انہوں نے کہا کہ آزادی، جمہوریت اور عدل وانصاف فراہم کرنے میں کمیونسٹ اور لبرل ڈیموکریسی کی ناتوانی ظاہر ہو چکی ہے۔

ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ اس وقت اسلامی انقلاب کا استحکام طاغوتی طاقتوں کی نفی اور عوامی جمہوریت کا ماڈل پیش کرنے میں علاقے کی قوموں کی تحریکوں کے لئے راہ گشا ہے۔.........

/169