30 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا کہ عالمی سامراجی طقاتوں کو ایران کے ایٹمی پروگرام پر تشویش نہیں ہے کیونکہ ایران کا ایٹمی پروگرام بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نکرانی میں جاری ہے بلکہ انھیں ایران کے نمونہ عمل پننے پر تشویش ہے۔

ابنا: انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دینی مفاہیم کو سیاسی و اقتصادی  اور سماجی میدان میں عملی جامہ پہنا کر دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ اسلام دنیا کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے اور اسلام نےدنیاوی امور کو چلانے کے لئے سب سے بہترین نظام پیش کیا ہے اور ایران نے گذشتہ 32 برسوں میں عملی طور پر اسے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں کو ایران کے ایٹمی پروگرام پر تشویش نہیں بلکہ انھیں اس بات پر تشویش ہے کہ ایران دوسروں کے لئے نمونہ عمل نہ بن جائے ۔

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ رمضان عبد اللہ نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ فلسطین میں سازشی مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور ہم فلسطین کے بارے میں ایران کے مؤقف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی پیشرفت عالم اسلام کی پیشرفت ہے۔ .........

/169