30 جنوری 2012 - 20:30

بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے فوجيوں نے ايک اور شہيد کے جنازے پر حملہ کيا ہے-

ابنا: منامہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آل خليفہ حکومت اور سعودي عرب کے فوجيوں نے پير کي شام سترہ ميں ايک شہيد کے جنازے پر حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمي کرديا ہے-

قابل ذکر ہے کہ بحرين ميں شہيدوں کے جنازے پر آل خليفہ حکومت اور سعودي عرب کے فوجيوں کا حملہ معمول بن گيا ہے -

رپورٹ کے مطابق انيس سالہ شہيد محمد ابراہيم کے جنازے پر فوجيوں کے حملے کے بعد جنازے ميں شريک افراد اور فوجيوں کے درميان جھڑپ ہوگئي - جھڑپ ميں بحرين کے انقلابي نوجوانوں نے سعودي اور بحريني فوجيوں کي شيلنگ اور فائرنگ کے جواب ميں پتھروں اور پٹرول بم سے ان پر حملہ کيا -

جنازے ميں شريک افراد نے اسي کے ساتھ گاڑيوں کے ٹائر جلاکے سڑکوں پر روکاٹيں کھڑي کيں اورآل خليفہ حکومت کے وحشيانہ تشدد کي مذمت ميں نعرے لگائے - بحرين کے عوام نے اپنے ملک سے سعودي فوجيوں کي واپسي اور آل خليفہ حکومت کي اقتدار سے بيدخلي کا مطالبہ کيا -

بحرين ميں گيارہ فروري دو ہزار گيارہ سے انقلابي تحريک جاري ہے - اس تحريک ميں آل خلفيہ حکومت اور سعودي عرب کے فوجيوں کے حملوں ميں سيکڑوں افراد شہيد ہوچکے ہيں - بہت سے افراد گرفتار ہونے کے بعد حکومت کي جيلوں ميں وحشيانہ تشدد کے نتييجے ميں شہيد ہوئے ہيں -

بحرين کي حکومت نے امريکا اور برطانيہ کي حمايت سے عوام کي وحشيانہ سرکوبي کا سلسلہ جاري رکھا ہے.........

/169