ابنا: امریکی پوليس کے مطابق احتجاجي مظاہرے کے شرکاء نے کيليفورنيا کے شہر اوک لينڈ کے سٹي ہال کے سامنے امريکي پرچم کو نذر آتش کر ديا. مظاہرين اس کے بعد سٹي ہال کي عمارت ميں داخل ہو گئے اور وہاں سخت توڑ پھوڑ کي.
واضح رہے کہ امريکہ ميں معاشي ناانصافي کيخلاف گزشتہ سال نيويارک سے شروع ہونے والے احتجاجي مظاہرے اب امريکہ کے درجنوں شہروں تک پھيل چکے ہيں.
امریکی عوام دنیا کے دیگر ممالک کے عوام کے ساتھ امریکی ناانصافیوں کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں اور ان کے احتجاج کا سلسلہ امریکی پولیس کے جبر و تشدد کے باوجود رکنے والا نہیں ہے۔
........
/169