ابنا: حکومت شہداء کے قاتلوں کو فی الفور تختہ دار پر لٹکائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی ع یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ جعفریہ رابطہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جب تک شہدائے ملت جعفریہ کے قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکایا نہیں جاتا اس وقت تک ملک میں امن قائم ہونا ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسائل کا حل اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت پیدا کرنے سے نکالا جاسکتا ہے، ہم نے ہمیشہ وطن کیلئے قربانیاں دیں اور ہم ہی استحکام پاکستان کیلئے کوشاں ہیں، اجلاس سے علامہ ظفر حسین حقانی، علامہ غلام شبیر نجفی، علامہ سیّد عون محمد نقوی، علامہ حسین بخش سروری، علامہ سیّد ضمیر الحسن نقوی، علامہ سیّد غلام رضا نقوی، علامہ محمد افضل جعفری،علامہ اقبال حسین سبحانی، علامہ غلام مصطفٰے خان، علامہ سیّد ضیغم عباس گردیزی، علامہ عمران حسین ظفر، بشارت عباس قریشی، سیّد حسنین علی بخاری اور سید علی قاسم نقوی نے بھی خطاب کیا اور ملک میں جاری دہشت گردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی۔...............
/169