28 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں صدر احمدی نژاد کی موجودگی میں جوانوں اور اسلامی بیداری کی عالمی کانفرنس کا آغازہوگيا ہے۔

ابنا:  تہران کے میلاد ٹاور کے سمینار ہال میں یہ کانفرنس جاری ہے اس کانفرنس میں 73 ممالک کے جوان شریک ہیں۔ کانفرنس میں اسلامی بیداری کے موضوع پر بحث اور تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ کانفرنس کے آغاز میں عالمی اسلامی بیداری کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اپنے خطاب میں اسلامی بیداری میں جوانوں کے نقش کو اہم قراردیا،

اس کانفرنس سے صدر امدی نژاد نے بھی خطاب میں امریکہ ، اسرائيل اور ان کے اتحادیوں کی سازشوں کو برملا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سامراجی طاقتیں اپنے غلاموں اور نوکروں کے ذریعہ اسلام اور مسلمانوں کو کمزور کرنے کے لئےوسیع پیمانے پر تلاش و کوشش کررہی ہیں۔
........

/169