28 جنوری 2012 - 20:30

فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ حماس کو شام میں کوئي مشکل درپیش نہیں ، حماس کا دفتر شام میں رہےگا اور فلسطینی مقاومت کے رہنما بھی شام کی سرزمین پر باقی رہیں گے۔

ابنا: انھوں نے کہا کہ حماس کے سیاسی شعبہ کے سرراہ خآلد مشعل نے بہت سے  عرب ممالک کا دورہ کیا ہے اور انکا شام میں آنا جانا قدرتی طور پر جاری رہےگا واضح رہے کہ بعض سازشی ذرائع کا پروپیگنڈہ تھا کا حماس شام کو ترک کررہی ہے لیکن حماس کے نمائندوں نے اس خبر کو بے بنیاد قراردیا ہے۔........

/169