ابنا: عرب لیگ کے مطابق اس نےشام میں تشدد کے واقعات میں اضافے کے بعد وہاں تعینات اپنے مبصرین کے مشن کو متوقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عرب لیگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسکے مبصرین شام میں ہی موجود رہیں گے لیکن عارضی طور پر اپنا کام روک دیں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائيل کی سرپرستی میں قطر اور سعودی عرب شام میں دہشت گردوں کی زبردست حمایت کررہے ہیں اور اسرائیل کو قوی بنانے کے لئے شام کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ادھر شام کی حکومت نے ملک سے دہشت گردوں کے صفایا کرنے کے عزم کا اظہار کیاہے۔........
/169