27 جنوری 2012 - 20:30

فرانس کے صدر سارکوزي نے کہا ہے کہ مارچ دوہزار بارہ تک وہ افغانستان کے صوبہ کاپيسا سے اپني فوج نکال ليں گے .

ابنا: فرانس کے صدر نے پيريس ميں افغانستان کے صدر حامد کرزئي کے ساتھ ايک مشترکہ پريس کانفرنس ميں کہا کہ افغانستان ميں تعينات فرانس کے تين ہزار چھ سو فوجيوں ميں سے ايک ہزار فوجيوں کو رواں سال افغانستان سے واپس بلاليا جائے گا -

سارکوزي نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ افغانستان کے صدر کے ساتھ اہم معاملات منجملہ پچھلے دنوں افغانستان ميں چار فرانسيسي فوجيوں کي ہلاکت کے معاملے پر بات چـيت ہوئي کہاکہ افغانستان کي فوج ميں طالبان کے افراد کا اثر و رسوخ ايک بہت بڑا خطرہ ہےجس کا تدارک ضروري ہے -

فرانس کے صدر نے کہا کہ حامد کرزئي سے بات چيت کے دوران يہ طے پايا ہے کہ سن دوہزار تيرہ ميں نيٹو کي تمام جنگي ذمہ دارياں افغانستان ميں اس ملک کي فوج اور سيکورٹي فورسز کے حوالے کردي جائيں گي اور اس موضوع پر فروري کي دو اور تين تاريخ کو ہونےوالے نيٹو کے اجلاس ميں بھي بات چيت ہوگي -

اس مشترکہ پريس کانفرنس ميں افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے بھي اس اميد کا اظہار کيا کہ افغانستان اپني ذمہ داريوں کو ادا کرے گا اور پروگرام کے مطابق افغانستان ميں سيکورٹي کي برقراري کي ذمہ داري افغان فورسز کو منتقل کئے جانے کا عمل بھي جاري رہے گا -........

/169