ابنا: ایک اخباری بیان میں ترجمان نے مزید کہا کہ ملک میں ایک طرف تو مختلف مسائل و مشکلات میں گھرے عوام کے لئے علاج معالجے کی بنیادی سہولیات ناپید ہیں اور اوپر سے اگرکہیں یہ سہولیات دستیاب ہوں تو وہاں پر جعلی ادویات کے ذریعہ اس قسم کے واقعات کاوقوع پزیر ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ترجمان نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کے لئے مناسب حکمت عملی ترتیب دے کر عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
.....
/169