ابنا: ترک وزیرخارجہ احمد داؤد اوغلو نےروس کےوزيرخارجہ سرگئی لاؤروف کےساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ ترکی اپنےایران ، روس اورشام جیسےپڑوسیوں کونقصان پہنچانےوالوں کےساتھ ہرگزتعاون نہیں کرےگا۔انھوں نےمزید کہاکہ ایران اورترکی کی سرحد امن وصلح کی سرحد ہے اوراسے پرامن ہی باقی رہناچاہئے۔داؤد اوغلو نےکہاکہ ایران کےسلسلےمیں ترکی کاموقف روس جیسا ہی ہے اور ایران کےایٹمی مسئلےکےحل کےلئے مذاکرات شروع ہونےچاہئے۔داؤد اوغلو کےبیانات ایسےعالم میں سامنےآئےہيں جب یورپی یونین نےگذشتہ ہفتے ایران کےتیل پریکطرفہ پابندیاں عائدکررکھی ہيں۔ ........
/169